سبق نمبر 14
جیسا کہ میں آپ کو زائچہ کے بیوت کے نام یاد کروا چکا ہوں۔
اس سبق میں آپ کے یاد کئے ہوۓ ناموں کے متعلق ہی تفصیلات آپ کو یہ تحریر پڑھ کر وہ نام یاد آنا شروع ہو جائیں گے تو آپ آسانی سے سمجھ سکیں گے۔
سائل کے سوالات اور اُنکے متعلقہ خانے
جب بھی کوئی سائل سوال کرے۔ تو سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ سائل کے سوال کا تعلق زائچہ میں کس خانے(بیت/گھر) سے ہے.
اگر سائل کا سوال اپنے بارے میں ہے تو پھر سیدھی سی بات ہے کہ پہلا خانہ سائل کا طالع ہے یعنی سائل کی قسمت کا خانہ ہے. دوسرا خانہ مال یعنی بینک بیلنس کا۔ تیسرا خانہ بہن بھائیوں کا چوتھا خانہ والدین کا پانچواں خانہ اولاد و معشوق کا على القياس۔ بارہ خانوں کے اسماء پر نظر کریں۔
اگر سائل کا سوال اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں ہے ، یا اولاد د یا زوجہ کے متعلق تو ان کے بارے میں معلوم ہونا چاہئیے کہ سائل جس کے متعلق پوچھنا چاہتا ہے ۔ زائچے میں وہ کون کون سے خانے ہیں ۔
مثلاً ایک سائل اپنے بھائی بہنوں کے متعلق سوال کرتا ہے. تو سائل کے زائچہ میں تیسرا خانہ اسکے بھائی بہن کا طالع کا ہوگا۔طالع کا مطلب قسمت کا ستارہ ہوتا ہے . اگر اولاد یا محبوب کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے تو سائل کے زائچہ میں پانچواں گھر اسکی اولاد یا محبوب کا ہوگا ۔
اگر سائل اپنی زوجہ کبارے میں پوچھنا چاہتا ہے تو ساتواں گھر اسکی زوجہ کا طالع ہوگا۔
قانون یہ ہے کہ پہلا خانہ سائل کا طالع ہے ۔ دوسرا خانہ مال کا تیسرا خانہ بہن بھائی کا چوتھا خانہ سائل کے باپ کا پانچواں خانہ سائل کی اولاد اور معشوق کا اور نئے دوستوں کا چھٹا خانہ سائل کی بیماری کا ساتواں خانہ سائل کی زوجہ کا آٹھواں خانہ سائل کی موت کا نواں خانہ سائل کے سفر کا دسواں خانہ سائل کے اُستاد و حکیم و پیر و مرشد کا گیارہواں خانه سائل کے پرانے دوستوں کا اور بارہواں خانہ سائل کی قید و بند و دشمن کا ہے ۔ یہ سائل کے زائچہ کے خانوں تفصیل ہے.
اگر سائل اپنی بجائے کسی رشتہ دار یا عزیز و اقارب کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے۔ مثلا سائل اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں پوچھتا ہے . تو زائچہ میں تیسرا خانہ سائل کے بہن بھائیوں کا ہے۔ یعنی سائل کے بہن بھائیوں کا بیت الطالع ہے یعنی بہن بھائیوں کے زائچہ کا خانہ نمبر 1 ہے۔ اگر وہ اولاد و مشوق کے بارے میں سوال کرتا ہے تو زائچہ میں پانچواں خانہ سائل کی اولاد و معشوق کا طالع ہے . چھٹا خانہ اولاد کے مال کا ساتواں خانہ۔ اسی طرح بارہ خانوں تک معلوم کر سکتے ہیں۔
مثال سائل کی زوجہ کا طالع معلوم کرنا ہے تو زوجہ کا خانہ ساتواں ہے۔ جو زوجہ کا طالع ہے ۔ ساتویں سے آٹھواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا دوسرا خانہ ہوگا . یہ زوجہ کے مال کا خانہ ہے ۔ نواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا تیسرا خانہ ہے ۔ یہ سائل کی زوجہ کے بہن بھائیوں کا طالع ہے ۔ دسواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا چوتھا خانہ ہے ۔ یہ سائل کی زوجہ کے والد کے طالع کا خانہ ہے ۔ گیارہواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا پانچواں خانہ ہے
سائل کی زوجہ کی اولاد کا خانہ ہے ۔ بارہواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا چھٹا خانہ ہے ۔ یہ سائل کی زوجہ کے مرض کا خانہ ہے . پہلا خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا ساتواں خانہ ہے۔ یہ سائل کی زوجہ کے شوہر کا خانہ ہے ۔ دوسرا خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا آٹھواں خانہ ہے . یہ سائل کی زوجہ کی موت کا خانہ ہے ، تیسرا خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا نواں خانہ ہے ۔ یہ سائل کی زوجہ کا سفر کا خانہ ہے. چوتھا خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا دسواں خانہ ہے ۔ یہ سائل کی زوجہ کی والدہ کا خانہ ہے۔ پانچواں خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا گیارہواں خانہ ہے یہ سائل کی زوجہ کے دوست اور سہیلیوں کا خانہ ہے. چھٹا خانہ جو کہ سائل کی زوجہ کا بارہواں خانہ کے یہ سائل کی زوجہ کے دشمنوں کا خانہ ہے
بیت الانجام قاضی کے فیصلہ کے بعد جو حالات بنیں گے اس کا اشارہ دیتا ہے۔ یعنی جو مطلوب حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر وہ حاصل ہوگیا تو آگے کیا ہوگا اگر نہیں حاصل ہوگا تو آگے کیا ہوگا۔ یعنی نیکسٹ ٹرم کی پیش گوئی کرتا ہے۔ خانہ سولہ کی شکل کو خانہ چار کی شکل سے ضرب دیکر جو نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔ وہ آپ کے بعد از حصول مقصد حالات ہونگے۔
نوٹ:
اگر سائل کسی غائب شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے ۔ یا کسی ایسے شخص کے با رے میں سوال کرے جو کہ اسکا رشتہ دار نہ ہو . تو زائچہ میں ساتواں گھر غائب شخص کا ہے۔ جو کہ غائب کا طالع ہوگا یعنی غائب کا پہلا خانہ ہوگا۔ آٹھواں خانہ جو کہ غائب شخص کا دوسرا خانہ ہوگا ۔ یہ غائب کے مال کا خانہ ہوگا ساتویں خانہ سے تیسرا خانہ غائب کے بہن بھائیوں کا اور ساتویں سے چوتھا خانہ غائب کے گھر اور والد کا خانہ ہوگا، ساتویں سے پانچواں خانہ غائب کی اولاد کا ہوگا ۔ ساتویں سے چھٹا خاند غائب کی مرض کا ہوگا۔ اور ساتویں خانے سے ساتواں خانہ اسکی زوجہ کا ہوگا . اسی طرح بارہ خانوں تک آپ خانے معلوم کر سکتے ہیں۔
اس کو آپ اگر گھڑی کے ڈال کی طرح تصور کریں تو مزید آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ ایک ڈال نمبروں والا ہے اس کے اوپر دوسرا بارہ خانوں والا ہے۔ اب نمبر والا ڈائل اپنی جگہ پر ساکن ہے خانوں والا ڈائل سوئی کی طرح ان نمبروں کے اندر گھوم سکتا ہے۔ اب اندر والے ڈائل کو گھماتے جائیں جو خانہ نمبر ایک کے سامنے آتا جائے گا وہ ایک نمبر ہوتا جائے باقی خانوں کی ترتیب بھی اس کے ساتھ ہی بدل جائے گی۔