سبق نمبر 27
بیت المرض خانہ نمبر 6 کے احکامات
( پارٹ ون )
یہ خانہ سائل کی بیماری ، تفکرات غم و اندوہ. نوکر و ملازم - چھوٹے چوپائے ، پرندے وغیره۔ راز وغیرہ سے منسوب ہے۔
اگر سوال یہ ہو کہ راز پوشیدہ رہے گا یا کھل جائے گا ؟ تو خانہ نمبر 6 میں دیکھیں اگر شکل داخل یا ثابت ہو تو راز محفوظ اور چھپا رہے گا۔ اگر خارج و مقلب ہو تو راز کھل جائے گا۔ سعد شکل ہو تو راز کھلنے میں اتنی دشواری و خواری نہیں ہوگی
مگر نحس کی وجہ سے ذلالت و خواری بھی ہوا کرتی ہے .
اگر سوال یہ ہو کہ فلاں شخص ملازمت میں ہے یا نہیں یعنی نوکری کر رہا ہے یا نہیں ؟ تو اس کے لئے خانہ 1 اور 6 کو دیکھیں اگر دونوں خانوں میں شکل سعد داخل ہے تو شخص نوکری کر رہا ہے یا انکیس اور عقلہ میں سے کوئی خانہ 6 ہو تو وہ شخص نوکری کر رہا ہوتا ہے کیونکہ یہ دونوں اشکلیں نوکر سے منسوب ہیں۔ اگر خانہ 6 میں اجتماع یا جماعت آئے تو اس شخص نے نوکری کی درخواست دے رکھی ہوتی ہے۔ زائچہ میں جتنی مرتبہ عطارد کی شکل تکرار کرے اتنی درخواستیں دے رکھی ہوتی ہیں یا اتنی جگہوں پر نوکری کی بات چل رہی ہوتی ہے۔
اگر سوال یہ ہو کہ نوکری ملے گی یانہیں؟ تو کیونکہ ان سوالات کا تعلق نصیب سے بھی ہے تو طالع اور خانہ 6 کی شکل کی ضرب سے اگر شکل داخل آئے یا انکیس اور عقلہ آئے تو نوکری ملے گی۔
اگر خانہ 6 میں شکل سعدخارج ہو تو بہت چانس ہے نوکری ملنے کا۔ بلکہ کبھی کبھی تو سائن کیا ہوا آڈر پہنچ جاتا ہے۔
اگرخانہ 6 میں طریق ہو تو نوکری مل کر پھر چلی جاتی ہے۔
اگر خانہ 6 میں فرح آئے تو مبارک ہے نوکری ملنے کا پکا چانس ہے ۔
سعد ثابت اور داخل کا حکم ایک ہی ہے ۔
نحس منقلب اور نحس خارج اور ثابت سے کوئی چانس نہیں ہے۔
ہاں البتہ اگر خانہ 1 اور 6 یا خانہ 10 اور 6 کی ضرب سے حمرہ نکل آئے تو جہاں درخواست دی ہوئی ہے وہاں نوکری نہیں ملے گی لیکن کسی اور جگہ نوکری ملنے کے چانس ہیں ۔
اگر سوال ہو انٹرویو کے لئے جا رہا ہوں۔ کتنے افسر بیٹھے ہوں گے اور کتنے سوالات پوچھیں گے اور میں کتنوں کے جوابات دبے پاؤں گا ؟ تو خانہ نمبر 10 کو دیکھیں جو انٹر ویو لینے والے افسروں کا ہے خانہ دس کی شکل جتنی بار تکرار کرے اتنے افسر ہوں گے۔تکرار اگر خانہ دس والی شکل کی نہ ہو اس شکل کی ہم سٹار شکل کی تکرار دیکھیں۔اگر ہم سٹار کی تکرار بھی نہ ہو خانہ دس کی شکل کے نقطے گن لیں جتنے نقطے ہونگے اتنے افسر انٹر ویو لیں گے۔ اور دسویں خانہ کی شکل میں جتنے نقاط ہونگے اتنے سوالات پوچھیں گے۔اور طالع کی شکل کے جتنے نقاط ہوں اتنے سوالات کے جوابات سائل دے پائے گا۔
اگر سوال یہ ہو کہ انٹرویو میں کامیابی ہوگی یا نہیں ؟ تو خانہ جات 1۔6۔10۔15 میں سعادت کی اکثریت ہو تو انٹرویو کامیاب ہوگا اور نوکری کا پروانہ ہا تھ میں ہے.
اگر ان میں نحس اشکال کی اکثریت ہو تو مشکل ہے اور 2 اشکال نحس اور 2 سعد ہوں تو چانس ففٹی ففٹی ہوتا ہے۔