سبق نمبر 28
بیت المرض خانہ 6 کے احکامات
سبق نمبر 27
بیت المرض خانہ نمبر 6 کے احکامات
( پارٹ ون )
یہ خانہ سائل کی بیماری ، تفکرات غم و اندوہ. نوکر و ملازم - چھوٹے چوپائے ، پرندے وغیره۔ راز وغیرہ سے منسوب ہے۔
اگر سوال یہ ہو کہ راز پوشیدہ رہے گا یا کھل جائے گا ؟ تو خانہ نمبر 6 میں دیکھیں اگر شکل داخل یا ثابت ہو تو راز محفوظ اور چھپا رہے گا۔ اگر خارج و مقلب ہو تو راز کھل جائے گا۔ سعد شکل ہو تو راز کھلنے میں اتنی دشواری و خواری نہیں ہوگی
مگر نحس کی وجہ سے ذلالت و خواری بھی ہوا کرتی ہے .
اگر سوال یہ ہو کہ فلاں شخص ملازمت میں ہے یا نہیں یعنی نوکری کر رہا ہے یا نہیں ؟ تو اس کے لئے خانہ 1 اور 6 کو دیکھیں اگر دونوں خانوں میں شکل سعد داخل ہے تو شخص نوکری کر رہا ہے یا انکیس اور عقلہ میں سے کوئی خانہ 6 ہو تو وہ شخص نوکری کر رہا ہوتا ہے کیونکہ یہ دونوں اشکلیں نوکر سے منسوب ہیں۔ اگر خانہ 6 میں اجتماع یا جماعت آئے تو اس شخص نے نوکری کی درخواست دے رکھی ہوتی ہے۔ زائچہ میں جتنی مرتبہ عطارد کی شکل تکرار کرے اتنی درخواستیں دے رکھی ہوتی ہیں یا اتنی جگہوں پر نوکری کی بات چل رہی ہوتی ہے۔
اگر سوال یہ ہو کہ نوکری ملے گی یانہیں؟ تو کیونکہ ان سوالات کا تعلق نصیب سے بھی ہے تو طالع اور خانہ 6 کی شکل کی ضرب سے اگر شکل داخل آئے یا انکیس اور عقلہ آئے تو نوکری ملے گی۔
اگر خانہ 6 میں شکل سعدخارج ہو تو بہت چانس ہے نوکری ملنے کا۔ بلکہ کبھی کبھی تو سائن کیا ہوا آڈر پہنچ جاتا ہے۔
اگرخانہ 6 میں طریق ہو تو نوکری مل کر پھر چلی جاتی ہے۔
اگر خانہ 6 میں فرح آئے تو مبارک ہے نوکری ملنے کا پکا چانس ہے ۔
سعد ثابت اور داخل کا حکم ایک ہی ہے ۔
نحس منقلب اور نحس خارج اور ثابت سے کوئی چانس نہیں ہے۔
ہاں البتہ اگر خانہ 1 اور 6 یا خانہ 10 اور 6 کی ضرب سے حمرہ نکل آئے تو جہاں درخواست دی ہوئی ہے وہاں نوکری نہیں ملے گی لیکن کسی اور جگہ نوکری ملنے کے چانس ہیں ۔
اگر سوال ہو انٹرویو کے لئے جا رہا ہوں۔ کتنے افسر بیٹھے ہوں گے اور کتنے سوالات پوچھیں گے اور میں کتنوں کے جوابات دبے پاؤں گا ؟ تو خانہ نمبر 10 کو دیکھیں جو انٹر ویو لینے والے افسروں کا ہے خانہ دس کی شکل جتنی بار تکرار کرے اتنے افسر ہوں گے۔تکرار اگر خانہ دس والی شکل کی نہ ہو اس شکل کی ہم سٹار شکل کی تکرار دیکھیں۔اگر ہم سٹار کی تکرار بھی نہ ہو خانہ دس کی شکل کے نقطے گن لیں جتنے نقطے ہونگے اتنے افسر انٹر ویو لیں گے۔ اور دسویں خانہ کی شکل میں جتنے نقاط ہونگے اتنے سوالات پوچھیں گے۔اور طالع کی شکل کے جتنے نقاط ہوں اتنے سوالات کے جوابات سائل دے پائے گا۔
اگر سوال یہ ہو کہ انٹرویو میں کامیابی ہوگی یا نہیں ؟ تو خانہ جات 1۔6۔10۔15 میں سعادت کی اکثریت ہو تو انٹرویو کامیاب ہوگا اور نوکری کا پروانہ ہا تھ میں ہے.
اگر ان میں نحس اشکال کی اکثریت ہو تو مشکل ہے اور 2 اشکال نحس اور 2 سعد ہوں تو چانس ففٹی ففٹی ہوتا ہے۔
پارٹ 2
سوال اگر یہ ہو کہ مرض روحانی ہے یا جسمانی؟
اگر خانہ 6 میں طریق ، جماعت ، اجتماع ، آجائے تو ہمزاد۔ ام الصبیان تعویزات,جادو , بندش ، جنات و آسیب کے اثرات ہوتے ہیں۔
اگر شکل حمرہ ، اجتماع ، طریق ، جماعت ، خانه نمبر 1۔ 6۔7 ۔8 ۔9۔12 میں سے کسی خانہ میں آجائے تو لازمی روحانی مسئلہ ہوتا ہے۔ ڈائریکٹ یا انڈائریکٹ۔
لحیان خانہ 6 میں ہو تو نظر بد انسانی ہوتی ہے۔
انکیس خانہ 6 میں ہو تو نظر یا سایہ اہل قبر کا ہوتا ہے۔
فرح خانہ 6 میں ہو تو نظر بد آسیبی و جناتی ہوتی ہے۔
حمرہ خانہ 6 میں ہو تو سائل پر جناتی اثرات ہوتے ہیں اگر خانہ 4 میں ہوتو گھر میں جناتی مسائل ہوتے ہیں۔ کپڑے کٹنا اور خون کے چھینٹے وغیرہ کا آنا ہو سکتا ہے
اجتماع خانہ 6 میں ہو تو غیر معمولی آسیبی اثرات ہوتے ہیں۔ اور خانہ 4 میں ہوتو گھر میں غیر معمولی آسیبی و روحانی پرابلم ہوتی ہے۔
انکیس خانہ 4 میں ہو تو گھر یا دکان کے زیر زمین قبر ہو سکتی ہے یا گھر میں کسی بزرگ کا بسیرا ہوتا ہے۔
طریق خانہ 6 میں ہو تو تعویزات یا ھمزاد یا ام الصبیان کا معاملہ ہوتا ہے۔
جماعت خانہ 6 میں ہو تو جادو اور بندش وغیرہ کے اثرات ہوتے ہیں۔ جادو کے ساتھ جنات و آسیب بھی ہو سکتے ہیں۔
ان اشکال میں سے اگر کوئی شکل خانہ 7 میں ہو تو شریک حیات بھی انہی مسائل کا شکار ہوتا ہے۔
خانہ 6 کے ساتھ اگر خانہ 1 اور 9 بھی ملوث ہوتوں تو جنات آسیب وغیرہ کی حاضری بھی ہو سکتی ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اگر خانہ 1 میں طریق آئے اور تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں اجتماع آئے تو سائل پرحاضری بھی ممکن ہے۔
اگر خانہ 1 میں شکل بیاض آئے اور تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں اجتماع آئے یا طریق آئے تو سائل پر حاضری بھی ممکن ہے۔
اگر سائل کے خانہ 1 میں شکل حمرہ ہو اور خانہ 9 میں اجتماع آئے یا طریق آئے تو سائل پر جنات کی حاضری بھی ممکن ہوگی۔
اگر سائل کے طالع میں شکل سعد داخل ہو اور خانہ 9 میں اجتماع یا طریق میں سے کوئی شکل آئے تو سائل پر حاضری بھی ممکن ہوگی۔
اگر کسی سائل کے خانہ 1 میں شکل طریق آئے تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں شکل اجتماع آئے اور خانہ 4 میں شکل انکیس آئے تو سائل کے اوپر ان بزرگوں کی حاضرات ہوگی جو کہ اسکے گھر میں ہیں۔
اس کے علاوہ اگر زائچہ بند ہو تو بھی شدید قسم کا روحانی مسئلہ ہی ہوتا ہے۔
جس زائچہ کے خانہ 15 میں شکل جماعت آجائے اس کو بند زائچہ کہا جاتا ہے۔
بند زائچہ کا مطلب ہوتا ہے کہ حال وقت میں کوئی بھی اطلاح آنا بند ہے۔
اگر درج بالا اشکال میں سے کسی شکل سے زائچہ بند ہوا ہو تو اس زائچہ کا حکم بھی انہی اشکال کے مطابق ہوگا۔
بیت المرض خانہ 6 کے احکامات
پارٹ 3
سوال اگر یہ ہو کہ سائل فی الواقع مریض ہے یا نہیں؟ تو خانہ 6 میں دیکھیں اگر نحس شکل ہو تو طبیعت میں گڑبڑ ضرور ہوتی ہے ۔
اگر طالع میں یا چھٹے خانہ میں شکل عقلہ ہو تو سائل بیمار ہوتا ہے۔ اگر طالع کی شکل چھٹے خانہ میں تکرار کرے تو سائل بیمار ہوتا ہے۔
سائل کے ماضی کا مرض خانہ 5 سے دیکھا جاتا ہے۔ اور خانہ 7 سے مستقبل میں بیمار ہونے کے اندیشہ کا اندازہ لگایا جاتا ہے
ایک اور وضاحت کردوں کہ اگر یہ دیکھنا ہو کہ سائل کے لئے کونسا علاج بہتر رہے گا۔ تو خانہ نمبر 6 طب یونانی سے منسوب ہے۔
خانہ 7 ایلوپیتھی یعنی انگریزی طریقہ علاج سے منسوب ہے خانہ 8 ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے منسوب ہے خانہ 9 کسی دوسرے طریقہ علاج جیسے بائیوکیمک سالٹ یا اس طرح کا کوئی اور علاج۔ ان خانوں میں سے جس خانہ میں سعد داخل شکل آئے وہ طریقہ علاج اپنایا جائے تو بہتر رہے گا۔
اگر ان میں سے کسی میں بھی سعد داخل شکل نہ آئے تو پھر نیا زائچہ اس سوال کی نیت سے کشید کیا جائے کہ مرض روحانی ہے یا جسمانی؟ یقینن ایسے مریض کو مرض روحانی ہوگا۔ اگر روحانی مرض نہیں بھی ہے تو مریض کو کسی اللہ والے کی دعاؤں کی ضرورت ہوگی۔
راقم الحروف
ڈاکٹر مزمل حسین