سبق نمبر 29
بیت النساء خانہ 7 کے احکامات
پارٹ 1
اگر کوئی سوال کرے کہ شادی ہوگی یا نہیں ؟یا پھر سوال یہ ہو کہ موافقت ہوگی یا نہیں؟ دیکھیں اگر خانہ 1 اور 7 میں اشکال داخل یا ثابت ہوں سوائے حمرہ کے تو شادی ہوجائے گی۔
اگر خانہ 1 میں سعد شکل ہو اور خانہ 7 میں بھی سعد شکل ہو تو زوجین میں موافقت رہے گی. اگر خانہ 4 میں بھی شکل سعد ہو تو موافقت رہے گی اور گھر میں امن و امان رہے گا۔
اب دیکھیں خانہ 1 تا 12 میں سے جس خانے میں شکل نحس منقلب ہوگی اُسی خانے سے کچھ پریشانی یا مسئلہ بنے گا۔ اگر بیت الاقارب ہے تو بہن بھائیوں سے پریشانی ہوگی۔ اگر خانہ 6 میں ہوتو چچا و پھوپھی وغیرہ سے پریشانی ہوگی۔ اگر خانہ 12 میں ہے تو ماموں یا خالہ وغیرہ سے مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دوسرے خانہ جات کے منسوبات کے حساب سے دیکھ سکتے ہیں۔
سوال اگر یہ ہو کہ پسند کی شادی ہوگی یا نہیں تو خانہ 1 اور 5 کی ضرب کا نتیجہ لیں اور خانہ 1 اور 7 کی ضرب کا نتیجہ لے کر دونوں کو آپ میں ضرب دے کر دیکھیں اگر نتیجہ سعد داخل ہو تو پسند کی شادی کے قوی امکان ہوتے ہیں۔ خانہ 11 اور 14 بھی سعد ہونے چاہئیں اور میزان بھی سائل کے حق میں ہو۔
سوال اگر یہ ہو کہ میری کتنی شادیاں ہونگی تو خانہ 1 اور 7 کی اشکال کی ضرب کے نتیجہ کو خانہ 11 کی شکل سے ضرب دیں۔یہ سوال اصل میں امید سے تعلق رکھتا ہے اس لئے امید کے خانہ سے ضرب دیکر دیکھیں کہ جو نئی شکل بنی ہے کیا وہ زائچہ میں موجود ہے۔ اگر شکل موجود ہے اور سعد ہے تو جتنی مرتبہ نتیجہ کی شکل تکرار کرے اتنی شادیاں ہونیکی امید ہوگی ۔ اگر وہ شکل زائچہ میں موجود نہ ہو تو شادی کی امید نہیں ہے۔ اگر وہ شکل منقلب ہو ہو تو بات پکی ہو کر ٹوٹ جائے۔ اگر نحس داخل شکل یعنی انکیس ہو تو شادی ہونے کے بعد شریک حیات چونا لگا کر چھوڑ جائے گا۔ سعد ثابت سے شادی نہیں ہوگی مگر اُمید باقی رہے گی۔
سوال اگر یہ ہو کہ شراکت کیسی رہے گی؟ تو خانہ 7 اور 10 کی شکل کو ضرب دیں اور خانہ 6 اور 8 کی شکل کو ضرب دیں دونوں ضربوں سے حاصل ہونے والی شکلوں کی ضرب کا نتیجہ اگر شکل سعد داخل یا سعد ثابت ہو تو شراکت میں فائدہ ہوگا اور دوستی بھی قائم رہے گی۔ اگر نتیجہ سعد خارج پا سعد منقلب شکل ہو تو شریک سے دوستی تو رہے مگر فائدہ کم ہو۔
اگر نتیجہ نحس خارج یا نحس منقلب ہو تو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ خیانت کیوجہ سے جدائی ہو جائے گی. اگر نتیجہ کی شکل انکیس یا حمرہ ہو تو درمیان میں تنازعات و جھگڑا وغیرہ ہو۔
سوال اگر یہ ہو کہ میری حاجت پوری ہوگی یا نہیں؟ تو دیکھیں خانہ 1 میں سعد شکل ہو اور خانہ سات میں سعد داخل ہو اور خانہ 11 اور 14 میں بھی سعد داخل ہو تو حاجت لازمی پوری ہوگی۔ اگر خانہ 7 میں شکل خارج ہو خانہ 11 اور 14 میں داخل اشکال داخل ہوں تو حاجت ابھی پوری نہیں ہوگی کچھ عرصہ ٹھہر کر پوری ہو گی۔ اگر اشکال نحس ہوں تو دشواری اور جدوجہد سے مراد ملے گی۔
بیت النساء خانہ 7 کے احکامات
پارٹ 2
علم رمل سے چوری کی تلاش یہ قاعدہ میرا بنایا ہوا نہیں ہے ۔ میں کیا اور میری بساط کیا ۔ میں تو اساتذہ کرام اور علماء وقت کے علم اور ان کی کتابوں کا محتاج ہوں۔میں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے ماہرین فن کی کتابوں سے حاصل کیاہے۔ مگر علم حاصل کرنا اور بات ہے اور حاصل کرکے اوروں کو سکھانا اور پڑھانا اور بات ہے ۔
میں نے ماہرین فن کی کتابوں سے مالک کے فضل و کرم سے اپنی استعداد کے مطابق اور اپنی محنت سے علم رمل کو اتنا ہی سمجھا ہے جتنا کہ انہوں نے اپنی کتابوں سمجھایا ہے۔
علم رمل سے چوری پکڑنے کا تجربہ میں نے پریکٹیکلی آج تک نہیں کیا کیونکہ میری ناقص عقل کے مطابق چوری کے متعلق کسی کو معلومات فراہم کرنا اپنے ہی گلے بلائیں لینا ہے۔
اساتذہ علم رمل کے فن کے بکھرے ہوئے علمی موتیوں کو ایک مالا میں پرونے کی کوشش ہے۔یہ تحریر ان شاءاللہ آپ کے لئے ان گنت کتابوں اور ماہرین علم رمل کی نعم البدل ثابت ہوگی۔ آپ اس تحریر کو محفوظ کر لینا ہو سکتا دوبارہ ایسا لکھنے میں وقت و صحت یا زندگی ساتھ نہ دے۔اس لئے آپ لوگوں سے درخواست ہے اس تحریر کی قدر فرمائیے گا۔تمہید بہت لمبی ہوگئی۔ یہ تحریر بھی زیادہ حصوں میں ہوگی۔
سوال : ۔ چوری ہوئی بھی ہے کہ نہیں ؟
نقب زنی اور دوسری واضح چوری کے لئے تو یہ دیکھنا ضروری نہیں ہے مگر جہاں چوری ہونے یا نہ ہونے پر شبہ ہو وہاں اس بات کو معلوم کرلیا جاتا ہے ۔
زائچہ کے خانہ 2 میں آنے والی شکل اگر سعد داخل ہو تو چوری نہیں ہوئی ۔ نحس داخل ہو تو چوری ہوئی ہے ۔
سعد خارج ہو تو چیز کہیں خود رکھ کر بھول گیا ہے یا خود کسی کو دے دی ہے۔
نحس خارج ہو تو چور لے گیا ہے۔ نحس ثابت اور منقلب شکل ہو تو چوری چور لے گیا ہے ۔سعد ثابت
ہو تو چوری نہیں ہوئی چوری کا مال اسی گھر میں موجود ہے۔
اگر خانہ 2 میں حمرہ ہو تو چوری ہوئی ہے۔ زائچہ میں حمرہ کا آنا بھی ثابت کرتا ہے کہ چوری ہوئی ہے
دائرہ سکن میں آتشی خانوں کی اشکال یعنی شکل نمبر 1۔5۔9۔13 دنوں کا تعین کرتی ہیں۔
دائرہ سکن کی بادی خانوں کی اشکال یعنی شکل نمبر 2۔ 6۔ 10۔ 14 ہفتوں کا تعین کرتی ہیں۔
دائرہ سکن میں آبی خانوں کی اشکال یعنی شکل نمبر 3۔ 7۔ 11۔ 15 مہیوں کا تعین کرتی ہیں۔
دائرہ سکن میں خاکی خانوں کی اشکال یعنی شکل نمبر 4۔ 8۔ 12۔ 16 سالوں کا تعین کرتی ہیں۔