خانوں میں شکلوں کے احکامات

لیحان 23

لیحان 14

لیحان 21

خانوں میں شکلوں کے حکم بتانے سے پہلے میں ایک چیز بتاتا جاؤں کہ کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ یہ سمپل حکم جو ہے بس یہی جواب ہے یا اسی طرح بندے کو پڑھ کے سنا دیے گئے نہیں قطعا نہیں یہ سمپل ایک محض اپ کو ایک جانکاری ہونی چاہیے اور یاد ہونی چاہیے کہ یہ بتاتی ہے یہ بولتی ہے یا لیحان جو شکل ہے کوئی بھی شکل ہے کسی خانے میں جا کے یہ بولتی ہے لیکن وہ اسے بولنے کی حد تک ہے باقی اس کی تکرار کیا کہتی ہے اس کا عکس کیا کہتا ہے تکرار ہوتی کیا ہے عکس ہوتا کیا ہے یہ ساری چیزیں جب تک زائچہ بن کے سامنے نہیں ائے گا اس کے لیے میزان کو دیکھنا پڑتا ہے ج

میزان کی اندر کیا ہے، طالع کیا چیز ہے پھر جا کے حتمی جواب دیا جاتا ہے یہ نہیں کہ خالی منصوبات دیکھیں اور پڑھ کے بتا دیے۔ منصوبات پہلے ہیں، ۔

اور اس کے علاوہ تکرار کیا چیز ہوتی ہے عکس کیا ہے یہ ایک الگ موضوع ہے ، الگ اسباق ہیں ۔ تکرار رمل کی جان ہے جس کو تکرار نہیں اتی، علم عمل چھوڑ دے، کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تکرار ہی نہیں ائے گی تو آپ اگلے بندے کو سٹوری ، کہانی نہیں سنا سکتے، انشاءاللہ یہ چیزیں بھی اگے جا کے بتائی جائیں گی۔

لیحان

لیحان کا حکم خانہ 1 میں

سائل کیلئے خوش بختی ہے

سائل کو کہیں جانے کا ارادہ ہے

سائل کسی چیز کو اپنے پاس لانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے

سائل کی۔دماغی کیفیت بلکل ٹھیک ہے

آج کل سائل خوش ہے اور ارادہ نیک ہے

سائل کچھ غصہ بھی کرتا ہے اور اپنے کام میں جلد بازی بھی کرتا ہے

ممکن سائل کو سر یا گلے کی کوئی تکلیف ہو

سائل اپنی گرم مزاجی کو چھوڑ دے اور اپنے جزبات میں نرمی رکھے تاکے مزید بہتری ہو

شکل لیحان کا خانہ 2 میں

سائل کو رزق مے لیکن کوشش سے

سائل کو خرید میں نقصان اور فروخت میں فائیدہ

سائل کی ادویات موئٹر ہیں لیکن سائل نہیں کھاتا اپنی مرضی سے چھوڑ دیتا ہے

سائل پیسہ نکالتا اپنی مرضی اور خوشی سے خرچ کرتا

سائل کا مال چوری نہیں ہوتا خود کہیں رکھ کر بھول جاتا

سائل بد پرہیز بلکل نہیں ہے

سائل کی خوراک اچھی ہوتی ہے خوش خوراک ہوتا ہے

سائل رزق کے حوالہ سے خوش قسمت ہوتا ہے

سائل فراخ دل ہوتا ہے مدد کرتا غریبوں کی

سائل کو چلہ کے دوران کوئی ذی روح نظر نا اے لیکن حاضری ہو گی

سائل ان دنوں کوئی بھی مکان پلاٹ گاڑی کچھ بھی فروخت کرے اس کو توقع سے زیادہ خوشی ہو گی

شکل لیحان خانہ 3 میں

سائل کو اپنے بہن بھائیوں سے نفع ملے اور خوشی ہو

سائل کی نقل وحرکت کامیاب رہے جو بھی نزدیک کا سفر سائل کرنا چاہ رہا خوشی سے کرے سفر میں راحت ملے گی

سائل کو بحث ومباحثہ میں کامیابی ملے

سائل کو تعلیمی معاملات میں کامیابی ہو

سائل جس سکول میں تعلیم لینا چاہتا ہے وہ اس کیلئے مبارک ہے

سائل نے جو خواب دوپہر دیکھا وہ مبارک ہے سائل کیلئے برکت بنے گا

سائل کو اپنے رشتے داروں کی طرف سے نفع اور خوشی ہو

سائل کو لوگوں سے روابط میں آسانی ہو اور لوگ سائل کی گفتگو کو آسانی سے سمجھ لیں

سائل کے گھر کے پاس کوئی مسجد یا مدرسہ ہو

سائل کے ہمسائے سائل کیلئے باعث رحمت بنیں اور سائل کے مددگار ہوں

سائل کو بھی اپنے بہن بھائیوں سے پیار ہو

سائل سکول کی تقریبات نعت خوانی اور دیگر تقریبات میں خوشی اور نفع ہو

لیحان کا حکم خانہ 4 میں

سائل کے باپ کو فرحت نصیب ہو

سائل کو باپ کی طرف سے خوشی ملے

سائل کو گھر میں سکون ملے

سائل کا گھر کا دروازہ اور سامنے کا حصہ اچھا دیکھتا ہے

سائل جو باپ کی طرف سے مکان پلاٹ یا گھر کی خوشی ملے

سائل اپنی ذاتی بھی جائداد بناے

سائل کے گھر میں برکت ہےسائل کے گھر میں کوئی قاری یا قرآن کا قاری ہے

سائل کی عمر میں برکت ہو

سائل زیادہ تر گھر سے باہر رہے

سائل اگر کوئی مکان پلاٹ جگہ رقبہ دیکھا ہے تو وہ بلکل ٹھیک ہے جگہ

سائل کے گھر میں کسی کو لازمی سر درد کی شکایت رہتی ہو

سائل کے گھر میں کوئی گندی چیز مدفون نہیں ہے

سائل کو ممکن ان دنوں کوئی گھر یا پلاٹ بھی فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

لیحان خانہ 4 میں ۔

مبارک، گھر کے لیے برکت کا سبب ہے، گھریلو معاملات میں گھریلو ماحول میں بہت سکون اور ارام ملتا ہے، سائل زیادہ تر گھر سے باہر رہتا ہے۔ باپ کی طرف سے سائل کو فائدے ہی ملتے ہیں اور سائل خود بھی باپ سے محبت رکھتا ہے۔

لیحان کا چوتھا خانے میں انا گھر میں ، گھر کے نیچے یا دائیں بائیں ،کسی قسم کی کوئی چیز مدفون، تعویذات ،یا کوئی چیز اس طرح کی موجود نہیں ہوتی۔

گھر کے افراد میں سے کسی کو سر درد کی مستقل شکایت رہ سکتی ہے ۔

سائل کے باپ کا جو طالع ہے وہ بھی چوتھا خانہ مبارک ہے سائل کا باپ بھی خوش وخرم ہے۔

اگر ان دنوں سائل کسی مکان پلاٹ یا کوئی رقبہ فروخت کرنا چاہ رہا ہے تو وہ کر سکتا ہے اس کو فائدہ ملے گا اس کو بیچنے میں اور جائداد کے معاملے میں بھی سائل کو باپ کی طرف سے فائدہ ہی حاصل ہوگا خوشی ہی ملے ۔

لیحان جب چوتھے خانے میں آتی ہے، گھر میں کوئی قاری یا قران زیادہ پڑھنے والا، ایک شخص ضرور موجود ہوتا ہے ۔

تمام معاملات میں بہرحال ،لیحان چوتھے خانے میں برکت ہی پیدا کرتی ہے۔ سائل کی عمر میں برکت ہوتی ہے۔

یہ سادہ عام پوائنٹ ،لکھتے جائیں اس کے بعد جب زائچہ پڑھنا شروع ہوگا ،تکرار اور عکس وغیرہ ،اس کے جو حکم ہوں گے، وہ بھی اس کے ساتھ اپ نے جمع کرتے جانا ہے ۔اسطرح ساتھ ساتھ ملتے جائیں گے۔

شکل لیحان کا حکم خانہ 5 میں

سائل کی معشوق نہیں ہے

سائل کیلئے نکاح مبارک ہے

سائل کیلئے مہمان رحمت ہیں

سائل کیلئے پرائز بانڈ کی کوشش جاری رکھے نکل سکتا ہے

سائل کو خوشی کی خبر ملے

سائل کی بیوی ابھی حاملہ نہیں ہے

اگر حمل ہے تو گر سکتا ہے

سائل کا ویزہ اور کاغزات ٹھیک ہیں

سائل کی اولاد اگر ہے تو خوش ہے اور فرمابردار ہے

سائل کی سوچ اور ارادہ ٹھیک ہے

سائل کو جس پر شک ہے وہ شک ٹھیک نہیں ہے

سائل کو شکار اگر جانا ہے تو خوشی سے جاے

شکل لیحان کا حکم خانہ 6 میں

سائل پر نظر بد ہے انسانی

سائل گو گرمی کی حدت کی وجہ سے اختلاج قلب اور ہاتھ پاوں جلتے ہیں

سائل کی کمر سر اور دانت درد یقینی

سائل اپنی راز خودی لوگوں کو بتائے اور اس وجہ سے اس پر آفت اے خانہ نحس ہونے سے شکل بھی نحس بن گی ہے

سائل پرندوں کا کام کرے اگر فروخت کرے تو زیادہ فایدہ ہو

حاملہ کی بچہ کی پیدائش میں بہت آسانی ہو گی ممکن آپریشن کے بغیر ہو

سائل کی چیز گم ہوئی ہے یا خودی گرا دی ہے

سائل اگر کوئی ملازم رکھنا چاہتا تو خوشی سے رکھے لیکن ملازم خود نہیں رکے گا

سائل دفتر میں اپنے ملازمین سے خوش ہے

شکل لیحان کو چھٹے خانے میں انا ایک تو سب سے پہلی چیز اس کی علامت یہ ہے سائل کے سر میں دانت میں کمرمیں درد ضرور ہوتا ہے۔ جس وقت وہ اپ کے پاس ا جاتا ہے

نمبر دو

نظر بد،انسانی کی شکایت ہوتی ہے اس کے معاملات میں اگر گڑبڑ اور یہ تو نظر بد ہے، لیحان کا چھٹے خانے میں انا ، سائل اگر پرندوں کا کام کرتا ہے پرندوں کی خرید سے فائدہ نہیں ،فروخت میں اس کو فائدہ ہو جائے گا

راز اپنی مرضی سے سائل جو ہے لیک اؤٹ کر دیتا ہے اور وہ راز پھر بعد میں اس کے لیے مصیبت کا سبب بن جاتا ہے کیونکہ شکل نیک ہے لیکن خانہ بعد میں ا کے وہ بند ہو جاتی ہے حاملہ عورت کے لیے بغیر اپریشن کے اسانی کے ساتھ بچہ نکلتا ہے، خوشی کے ساتھ بغیر کسی پریشانی کے دفتر میں جتنے بھی ملازمین سائڈل کے ساتھ ہوتی ہیں ان کے ساتھ ان کے معاملات بالکل ٹھیک ہوتے ہیں بلکہ سائیل ملاز مین ہوتے ہیں سائل کی مدد کرنے پر بھی امادہ رہتے ہیں گھر میں کوئی نوکر وغیرہ رکھنا چاہتا ہے کوئی ڈ رائیور کک وغیرہ کوئی بھی کچھ بڑے لوگ پوچھتے ہیں تو رکھ سکتے ہیں

بالکل لیکن وہ ملازم اپنی مرضی سے نہیں تو ٹھہرتا ،چھوڑ کے چلا جاتا ہے اسی طرح کے بس معاملات ہیں باقی چونکہ نقطہ اتش ہے اس کے اندر گرمی کی حدت ہوتی ہے اختلاج قلب ،دل کا زور سے دھڑکنا ہاتھ پاؤں جلنا، اس طرح کے معاملات بنتے ہیں اس کے اگے جا کے ذرا مزید بتاؤں گا کہ نقطے کے حوالے سے اور شکل کے حوالے سے بیماریاں کیسے دیکھنی ہیں

شکل لیحان کا حکم خانہ 7 میں

سائل کا اگر رشتہ ایا ہے تو وہ سائل کیلئے مبارک ہے لیکن سائل خود چھوڑ دے گا

سائل کی اگر شادی ہو رہی ہے۔تو کامیاب ہے لیکن شادی کے بعد دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے کو چھوڑ دے

سائل۔اگر اپنے کیس کیلئے جو متعلقہ وکیل کر رہا وہ ٹھیک ہے لیکن سائل اس کو چھوڑ دے گا

سائل کے ظاہری دشمن سائل سے صلح اور محبت پر آمادہ ہو جائیں گے

سائل پر مقدمہ برخاست ہو جاے گا

سائل کی دعا حاجت پوری ہو گی لیکن ابھی دیر ہے کوشش جاری رکھے

سائل اگر شادی شدہ ہے اور لیحان 7 میں آگی ہے تو بیوی کفایت شعار ہے اور خوش بخت

سائل کا مقصد پورا ہو گا لیکن سائل اپنے مقصد کو چھوڑ دے گا

سائل اگر غائب ہے تو جہاں ہے خوش ہے لیکن آگے نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے

چور کا حلیہ شریفانہ چہرہ اور قاری یا عالمہ قسم کا ہے

شکل لیحان کا حکم خانہ 8 میں

سائل کا قرضہ سکون سے اتر جاے

سائل کا خوف جاتا رہے

سائل دعویٰ کر سکتا ہے

سائل کی جنسی قوت شاہانہ ہے

سائل فنکارہ سے جھوٹ بولتا ہے

سائل بدکاری سے بھاگتا ہے

اٹھویں خانے میں لیحان کا انا سائل کا خوف چلا جاتا ہے خوف نہیں رہتا قرضہ اسانی سے اتر جاتا ہے اگر کسی پر دعوی کرنا چاہتا ہے تو کر دے کیس وغیرہ ہو اور ہر قسم کے حادثہ سے ایکسیڈنٹ وغیرہ ان سے بچت ہوتی رہتی ہے اور بدکاری سے سائل بھاگتا ہے ،اس کے علاوہ جو ہے اس کی جنسی معاملات میں بہت قوت ہوتی ہے شاہانہ قوت رکھتا ہے اور یہ مزید یہ بھی یاد رکھیں کہ اٹھویں خانے کے اندر سیارہ شمس سیارہ مشتری اور سیارہ مریخ کی جب بھی اشکال ائے گی چاہے وہ عورت کا چاہے ادمی کا زائچہ ، اس کی جنسی قوت بہت زیادہ بڑی ہوتی ہے زیادہ ہوتی ہے اور وہ ایک قسم کی بہت طاقت اور قوت رکھتا ہے جنسی معاملات میں اس کے سپرم تیز ہوتے ہیں عضو تناسل کی قوت طاقتور ہوتی ہے

شکل لیحان کا خانہ 9 میں حکم

سائل اعلیٰ قسمت رکھتا ہے

سائل کو بیرون ملک سفر میں بہت آسانی اور کامیابی ہوتی ہے

روحانی معاملات میں سائل بہت ترقی کرتا ہے

سائل کو خواب نیک اور مبارک آیا ہے

سائل کو دینی تعلیم میں دلچسپی زیادہ ہوتی اور کامیابی بھی ملتی ہے

سائل کو کسی نزدیکی دربار سے فیض بھی ملتا ہے لیکن سائل خود چھوڑ دیتا ہے

اگر زائچہ عمر بھر کا ہے تو سائل کو حج عمرہ بھی ہوتا

سائل کا عقیدہ درست ہوتا ہے

نویں خانے میں لیحان

انتہائی مبارک علامت ہوتا ہے ،بیرونی سفر بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کامیابی کے ساتھ بھرپور طریقے کو خوشی دیتا ہے۔

اگر باہر جانے کا پوچھ رہا ، لیحان اگیا تو فوری چلا جائے گا۔

لیحان اگر نویں خانے میں ائے تو اعلی مقدر اعلی قسمت پاتا ہے اور کسی دربار کے لیے سے کوئی فیض لینا چاہتا ہے تو ضرور ملے گا لیکن خود چھوڑ دیتے ہیں۔ ترقی کے معاملات میں اگے بڑھتا ہے ، روحانی ترقی ہوتی ہیں۔

اگر زندگی بھر کا زائچہ بنایا ہے تو زندگی میں ایک دفع حج نصیب ہو جاتا ہے اگر لیحان نویں اور رات کو اچھے خواب دیکھنا، ان کی تعبیر اچھی ہونا،

دینی تعلیم میں انتہائی کامیابی کی علامت ہے۔ سائل مزہبی دلچسپی رکھتا ہے اور مذہبی عقائد و معاملات بھی اچھے ہوتے ہیں یعنی جب کسی کے لیحان نویں میں ہو، بندہ شریف، باوقار، نیک انسان ہوتا ہے اس کو روحانیت کے ساتھ لگاؤ ہوتا ہے اگر نہیں لگاؤ ہے تو اگے جا کے ہو جاتا ہے۔

قدرت کے عجائبات دیکھنے کا شوق یا اس کی نظارے دیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔

لیحان خانہ 10 میں

سائل کیلئے خوش قسمتی کی علامت

سائل معاشرہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

سائل کا روزگار کاروبار اچھا ہوتا ہے لیکن سائل مطمئن نہیں ہوتا

سائل اگر کوشش کرے تو اعلئ درجے کی ملازمت مل سکتی ہے

سائل کو الیکشن میں زبردست کامیابی ہو

سائل کی ماں سائل کو بہت فائدے دے

سائل کو عدالت سے خوشی ملے اور فیصلہ سائل کے حق میں یو

پیر مرشد اپنے معاملات میں درست ہے اس سے سائل کو بہت فائدے ملیں

سائل کا ڈاکٹر لائق ہے اس سے علاج کروا سکتا ہے

سائل کا کاروبار خوب چمکے لیکن سائل کا دل نا لگے

شکل لیحان خانہ 11 میں حکم

سائل کے دوست مخلص ہوں

سائل کی امیدیں پوری یوں کچھ دیر لگ سکتی

سائل کو شفا فوری ملے

سائل کا وظیفہ کامیاب ہو اور فائیدہ ہو

شکل لیحان خانہ 12 حکم

سائل کا ماضی خیریت سے گزرا ہے

سائل کو قید سے پھانسی سے رہائی مل جاے

سائل اگر ہسپتال میں داخل ہے اس کو وہاں سے خلاصی مل جاے

سائل کے خوفیہ دشمن دوست بن جائیں

سائل کو بڑے جانوروں سے فائیدہ ہو

سائل کا پرانا مرض نکل جاے

سائل کا پرانا جادو چلا جاے

شکل لیحان نیک شکل ہے یکن خانہ انتہائی بد ہے اس لیے نیک شکل اپنی سعادت کا ظہور کرے گی لیکن کچھ دیر اور رکاوٹ کے بعد

شکل لیحان خانہ 13

سائل کوشش کرتا ہے لیکن خود سے چھوڑ دیتا ہے

سائل کا ضمیر با وقار ہے

سائل کی طلب اپنی قسمت کو سنوارنے پر رہتی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکل لیحان کا حکم خانہ 14

سائل کو مطلوب ملتا ہے لیکن کچھ وقت لگتا ہے

سائل پر بزرگ مہربان ہوتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانہ 15 میں لیحان نہیں آتی کیونکہ یہ شکل ناقص ہے

حمرہ 36

حمرہ 27

حمرہ 34

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکل لیحان کا حکم خانہ 16

زائچہ کا انجام بخیر ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکل لیحان کا حکم خانہ 13.14.16 میں مختصر ہوتا ہے بعد زائچہ کے مزید احکام سوال کی نوعیت کے مطابق ہوں گے جو بتایا جاے گا