سبق نمبر 8
آج ہم آپ کو زائچہ کشید کرنے کی ابتداء سکھائیں گے۔مکمل زائچہ کس شکل میں ہوتا یہ تو آپ سب جانتے ہیں اس سبق کے ساتھ زائچہ کی تصویر بھی سینڈ کر رہا ہوں۔ جس میں زائچہ کے 16 گھروں کے نمبرز بھی لکھے ہوۓ ہیں۔ ان نمبروں سے آپ زائچہ کے گھروں کو پہچان سکتے ہیں۔ کیونکہ زائچہ کے گھروں کے نام آپ کو نمبر وائز یاد کروا چکا ہوں۔ اور 16 اشکال بھی زائچہ کے انہی نمبروں کے حساب سے ہیں۔ یعنی شکل نمبر 1 کا اصلی گھر زائچہ کا خانہ نمبر 1 ہے اسی طرح بالترتیب 1 تا 16 سبھی زائچہ کے 16 گھروں میں اپنا مسکن رکھتی ہیں۔ہر شکل اپنے مسکن میں قوی ترین ہوتی ہے۔
زائچہ کشید کرنے کے لئے زائچہ کے پہلے چارخانوں کی اشکال حاصل کی جاتی ہیں ان اشکال کو امہات کہا جاتا ہے یعنی مائیں کہا جاتا ہے۔ ان اشکال کو قرعہ رمل سے یا سائل سے نمبر پوچھ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آپ کو معلوم ہے کہ رمل کی کل 16 اشکال ہیں۔
قرعہ رمل سے تو یہ اشکال بنی بنائی دیکھنے کو ملتی ہیں اور ان کو اسی طرح زائچہ کے پہلے چار خانوں میں رکھ دیا جاتا ہے۔
جبکہ بولے گئے نمبروں سے ان اشکال کا استخراج کرنا پڑتا ہے۔ استخراج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر تو کوئی سائل 1تا 16 تک کے نمبروں کے اندر اندر کوئی نمبر بولے تو ڈائریکٹ اسی نمبر کی شکل کو لے لیا جاتا ہے۔ اگر 16 سے بڑا نمبر ہو تو ایسے نمبر کو 16 پر تقسیم کرکے جو عدد باقی بچیں اس نمبر کی شکل کو لیا جاتا ہے۔ اسی طرح بولے گئے چاروں نمبروں سے مائیں اشکال حاصل کی جاتی ہیں۔
مثال کے طور پر کسی نے نمبر 53 بولا۔
53÷16
کیا تو حاصل قسمت 3 ہوا اور باقی بچے 5 اب ہم پانچویں شکل یعنی قبضة الخارج لیں گے۔
اسی طرح چاروں نمبروں کو 16 پر تقسیم کرکے جو عدد باقی بچے ترتیب وار زائچہ کے پہلے چار گھروں میں انہی نمبروں کی اشکال رکھ دیں۔آپ کو امہات اشکال حاصل ہو گئیں۔ اگر کوئی نمبر 16 پر پورا تقسیم ہو جائے تو باقی صفر بچتا ہے۔صفر کا مطلب شکل نمبر 16 یعنی جماعت ہوتا ہے۔
اس عمل کو عام لوگ ڈیجیٹل کیلکیولیٹر سے کرتے ہیں تو ان کو سمجھ نہیں آتی کہ خارج قسمت کیسے حاصل کیا جاۓ۔ یعنی باقی کیا بچا ہے تو
ایسے لوگ جو اعشاریہ کے بعد والا نمبر ہوتا ہے اسی پر شکل لے لیتے ہیں یہ طریقہ 100 فیصد غلط ہے۔
میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر کیلکیو لیٹر سے شکل کا نمبر نکالنا ہو تو کیسے نکالیں گے۔
جیسے کیلکیولیٹر سے 53 کو 16 پر تقسیم کیا تو 3 اعشاریہ 3125 جواب حاصل ہوا۔
اپ آپ 3125 کو چھوڑ کر صرف 3 کو 16 سے ضرب دیں۔
3 کو 16 سے ضرب کرنے سے جواب 48 آیا۔۔
اب 53 میں سے 48 منفی کر دیں تو جواب 5 آئے گا۔ 5 آپ کا باقی بچنے والا نمبر ہے۔ اس نمبر کی شکل کو لیا جائے گا۔
جو اعشاریہ 3125 تھا وہ اس 5 کا سولہواں حصہ تھا۔
اگر آپ اعشاریہ 3125 کو بھی 16 سے ضرب دیتے تو جواب 5 ہی آتا۔مگر بعض اوقات کیلکیولیٹر ایرر والا جواب دیتا ہے جو آپ کو نئی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔اس لئے یہ طریقہ بھی غلط ہے۔
دوستو یہاں تک آپ کو ابتدائی چار اشکال حاصل کرنے کا طریقہ یقینن سمجھ آگیا ہوگا۔ زائچہ کی باقی اشکال انہی چار اشکال کے بطون سے نکلیں گی۔
اشکال یاد کرنے کاسان چارٹ ۔بمعہ سمت اور جنس