سبق نمبر 17

اشکال سے منسوب شخصیات

زائچہ کا ہر خانہ کسی نہ کسی کا طالع ہوتا ہے۔

رمل کی 16 اشکال کی شخصیت درج ذیل ہے۔ جس کے طالع میں جو شکل آئے اس کی موجودہ شخصیت اس کے مطابق ہوتی ہے۔ لیکن ہم زائچہ ریڈنگ کے وقت اس کو بیان نہیں کرتے۔ صرف سعد یا نحس طالع ہی بتا دیا جاتا ہے۔ مختلف اوقات میں شخصیت بیان کرنے کی ضرورت ہوتو پھر اس معلومات پر غور کیا جاتا ہے۔

لیحان یہ شکل سعد ہے، اس شکل کے طالع والا شخص شریف خاندان سے ہوتا ہے۔ عبادت گزار۔ پاکیزہ سوچ والا و مفتی عالم اور فاضل وغیرہ۔

حمرہ کے طالع والا شخص چور، خونی، فسادی، سخت مزاج, فحش گو، بد کلام ، ڈکیت ہوتا ہے ۔ ایسا شخص عیار، چالاک

اور زبان دراز بھی ہوتا ہے۔

نصرة الخارج کے طالع والا شخص شریف بزرگ ، عالی ہمت، سید قوم کا، بادشاہ ٹائپ کا ، بزرگ مرد ، اچھے اخلاق والا، بہادر، صاف ذہن، سخی، حاکم اور منصف ہوتا ہے۔

بیاض کے طالع والا شخص امیر لوگوں کے شیر خوار بچوں کی نرسنگ کرنے والا ۔ معصومانہ سوچ والا ہوتا ہے۔ میرے استاد محترم نے فرمایا ہے کہ ایسا شخص روحانیت والا ہوتا ہے خوف خدا والا ہوتا ہے۔ مسافر۔ حاجی, اور گارڈنر ٹائپ کی لطیف صفات والا ہوتا ہے

یہ شکل خوف دلاتی ہے۔

قبض الخارج کے طالع والا شخص بد فعل، بد مزاج، جھوٹا، بےحیا ، غصہ اور جھگڑا کرنے والا، چور، جواری،اور انتہائی ظالم ہوتا ہے

اجتماع کے طالع والا حاضر جواب۔ تعلیم یافتہ۔ بردبار۔ طبیب جادو گر و عامل وغیرہ ہوتا ہے

عتبة الخارج کے طالع والا شخص جفاکش محنتی، لوبار مزوری کرنے والا۔ آگ سے محبت کرنے والا۔ بدفعل ، بری حرکات کرنے والا،

غلط کار اور لواطت کرنے والا ہوتا ہے

انکیس کے طالع والا شخص بد فعل، اور شریعت سے دور ہوتا ہے۔ ایسا شخص عیار، حریص ، بخیل ، لالچی محبت نہ کرنے والا ، غلام ،اور نوکر ٹائپ کا ہوتا ہے۔

عقلہ کے طالع والا شخص جھگڑالو طبیعت کا۔ زندگی سے تنگ۔ غلام، کنیز، امیروں کا خدمت گزار، بیمار اور یتیم ٹائپ کا ہوتا۔

قبض الداخل کے طالع والا شخص قابل یقین ، عقلمند, دانا، ریاضی دان، حاضر جواب اور دوراندیش ہوتا ہے ۔

فرح کے طالع والا شخص دل پھینک عاشق۔ کامیڈین ,گانے بجانے والا ،ڈانسر۔اور صاحب محبت ہوتا ہے۔

نصرة الداخل کا شخص حاکم، فقیہ، سید، عزت دار، اچھے اخلاق والا، خدا پرست حلیم، بردبار، صبر کرنے والا، درست کام کرنے والا، فصیح و بلیغ، عالم اور فاضل بزرگ ہوتا ہے

نقی کے طالع والا شخص ہتھیار بند، لوہے سے متعلق کام کرنے والا، ظالم، بدکاری اور بے حیائی سے رغبت کرنے والا گناہ گاروں کی طرفداری کرنے والا ، اور عورتوں سے زیادہ رغبت کرنے والا ہوتا ہے۔

عتبة الداخل کے طالع والا شخص عورتوں اور لڑکوں کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتا ہے اگر عورت ہو تو باپ اور لڑکوں کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتی ہے ان کی خصلت عیاشی ہوتی ہے، ویسے عقلند، خوش خلق، چرب زبان ، ہوشیار اور صاحب مروت ہوتے ہیں

طریق کے طالع والا شخص جاسوس، غریب۔ مسافر۔ بروکر۔ قاصد تیراک، دلیر۔ صاحب عزت عالم، موسیقار اور گانا بجانا جاننے والا ہوتا ہے۔

جماعت کے طالع والا شخص عقلمند، کاتب ، نقاش، منجم، رمال شاعر وغیرہ ہوتا ہے۔

راقم الحروف

داکٹر مزمل حسین