تیسرا سبق۔
اب تک آپ دائرہ ابدح کی 16 اشکال سے واقف ہو چکے ہیں۔ ان 16 اشکال کو ان کے افعال کے حساب سے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے ان کی پہچان سیکھ لیں۔
نمبر1۔
خارج اشکال
رمل کی سولہ اشکال میں سے
وہ اشکال جن میں آتشی مقام پر فرد ہے اور خاکی مقام پر زوج ہے.
نمبر 2۔
داخل اشکال
وہ اشکال جن کے آتشی مقام پر زوج اور خاکی مقام پر فرد ہے۔
نمبر3۔
منقلب اشکال
وہ اشکال جن کے آتشی اور خاکی دونو مقامات پر فرد ہیں۔
نمبر4۔
ثابت اشکال
وہ اشکال جن کے آتشی اور خاکی دونو مقامات پر زوج ہے۔

افعال اشکال
1۔ خارج اشکال عدم حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔ مثلاً فراق اور جدائی اور سفر کی علامت اور مال خرچ ہونے اور جانے کی علامت ہیں۔
خارج اشکال کو مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سعد خارج
اور
نحس خارج
سعد خارج خوشی اور اپنی مرضی سے سفر کرنے اور مال خرچ کرنے یا کوئی چیز دینے اور اپنے گھر سے باہر بھیجنے کی علامت ہوتی ہیں۔
سعد خارج میں لیحان اور نصرةالخارج ہیں۔
جبکہ نحس خارج دکھ اور تکلیف اور مجبوری سے نا چاہتے ہوئے بیکار سفر کرنے یا مال خرچ کرنے اور مال چوری وغیرہ ہونے کی علامت ہوتی ہیں
سعد خارج میں لیحان اور نصرةالخارج ہیں۔
جبکہ نحس خارج میں
قبضة الخارج اور عتبةالخارج شامل ہیں۔
2۔ داخل اشکال
حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔ مال کی آمد و فراوانی اور سفر سے گھر واپس آنے کسی سے پیغام آنے اور ملنے ملانے کی علامت ہوتی ہیں۔
داخل اشکال بھی دو قسم کی ہیں۔
سعد داخل
اور
نحس داخل
سعد داخل آسانی سے اور آپ کی مرضی کے مطابق حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔
سعد داخل میں قبضة الداخل و نصرة الداخل اور عتبة الداخل اشکال ہیں
جبکہ نحس داخل آپ کی مرضی کے خلاف اور مشکل سے حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں
سعد داخل میں قبضة الداخل و نصرة الداخل اور عتبة الداخل اشکال ہیں
جبکہ نحس داخل میں انکیس ہے
3۔ منقلب اشکال امور میں تبدیلی اور ردوبدل کی علامت ہوتی ہیں۔ کبھی دخول کبھی خروج ۔الٹے کا سیدھا اور سیدھے کا الٹا ہونے کی علامت ہوتی ہیں۔ مثلا صحت مند بیمار پڑتا ہےاور بیمار صحمت مند ہوجاتا ہے۔
ان کی بھی اقسام ہیں۔
سعد منقلب اور نحس منقلب
سعد منقلب آسانی سے اور مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔
سعد منقلب میں شکل فرح اور طریق شامل ہیں
نحس منقلب مشکل سے اور تکلیف دینے والی تبدیلی کی علامت ہیں۔
سعد منقلب میں شکل فرح اور طریق شامل ہیں
جبکہ نحس منقلب میں شکل عقلہ اور نقی شامل ہیں۔
ثابت اشکال امور میں ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔ یعنی جو کام جیسا ہے ویسا ہی رہے گا اس میں کوئی تبدیلی یا خروج یا دخول نہیں ہوگا۔
ان کی بھی تین اقسام ہیں
سعد ثابتٹابت وممتزج ثابت اور نحس ثابت
سعد ثابت مثبت ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔
ممتزج ثابت وقت کے حساب سے نحس اور سعد میں بدلتی رہتی ہیں۔ زائچہ کے مختلف بیوت میں ان کا فعل مختلف ہوتا ہے۔ سعد گھر میں یہ مثبت ٹھہراؤ کی علامت ہیں اور نحس گھر میں یہ نحس ٹھہراؤ کی علامت ہیں
جبکہ نحس ثابت اشکال سخت منفی ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔
نحس ثابتٹابت میں صرف ایک شکل حمرہ ہے۔
سعد ثابت بیاض ہے۔
ممتزج ثابت اجتماع اور جماعت ہیں۔
دوستوں کی آسانی کے لئے میں نے ایک شارٹ کٹ کوڈ بنا دیا ہے جس سے دوستوں کو سولہ اشکال میں سے نحس اور سعد کی الگ الگ پہچان ہوجا ئے گی۔
گ
کوڈ یہ ہے
25789.13
آپ یہ کوڈ یاد کرلیں تمام نحس شکلیں آپ کو فورًا یاد ہو جائیں گی۔ شکل نمبر 2,5,7,8,9,13 نحس اشکال ہیں باقی سعد ہیں۔
اس کو آپ اس طرح یاد رکھ سکتے ہیں
پچیس ہزار سات سو انانوے ڈاٹ تیرہ۔
یقینن آپ کو یہ کاوش بھی پسند آئے گی۔